بہترین از
As part of the evolution of the Oxford Global Languages (OGL) programme, we are now focussing on making our data available for digital applications, which enables a greater reach in delivering and embedding our language data in the daily lives of people and providing more immediate access and better representation for them and their language.
Because of this, we have made the decision to close our dictionary websites.
Our Oxford Urdu living dictionary site closed on 31st March 2020, and this forum closed with it.
We would like to warmly thank everyone for your participation and support throughout these years – we hope that this forum, and the dictionary site, have been useful
You were instrumental in making the Oxford Global Languages initiative a success!
Find out more about what the future holds for OGL:
https://languages.oup.com/oxford-global-languages/
بہترین از
جواب: لفط مچھر دانی
شاہد صاحب جن خطوط پر آپ ’تحقیق‘ کر رہے ہیں، انھی خطوط پر چلتے ہوئے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مچھر دان کا مطلب مچھروں کا علم رکھنے والا ہے اور مچھر دانی اس کی مادہ ہے!!!۔

کہانی نویسی کا مقابلہ برائے طلبہ -- انعام یافتہ کہانیاں
اوکسفرڈ اردو ڈکشنری نے 2018 کا مضمون/کہانی نویسی کا مقابلہ منعقد کروایا جس کا عنوان تھا، وہ واقعہ جس نے مجھے اردو سے محبت پر مجبور کر دیا۔
یہ مقابلہ 14 سے 16 برس کے طلبہ و طالبات کے لیے تھا جس میں انھیں کوئی ایسا واقعہ یا کہانی بیان کرنا تھی جس کے بعد ان کے دلوں میں اردو کی محبت مزید اجاگر ہو گئی۔
اس مقابلے میں ہمیں نہ صرف پاکستان کے طول و عرض سے بڑی تعداد میں کہانیاں موصول ہوئیں بلکہ ہندوستان سے دیوناگری رسم الخط میں لکھی ہوئی کئی کہانیاں بھی شریکِ مقابلہ ہوئیں۔
ہمارے منصفین نے (جن میں ڈاکٹر سلیم سہیل اور ظفر سید شام تھے) نہایت محنت اور دقت نظری سے ایک معین نظام کے تحت ہر کہانی کی درجہ بندی کی جس کے نتائج درجِ ذیل ہیں:
اس مقابلے کی فاتح نویں جماعت کی طالبہ سیدہ زینب عابدی ہیں جن کی عمر 14 سال ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہے۔
یہ کہانی مقابلے کے مصنفین کو اپنے تخلیقی انداز اور بیان کی سادگی اور تاثیر کی وجہ سے پسند آئی۔
اوکسفرڈ اردو ڈکشنری کی ٹیم زینب کو ان کی اس کامیابی کے لیے تہہِ دل سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔
آپ یہ کہانی یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آنے والی کہانی کی مصنفہ ضلع ننکانہ صاحب کی قرۃ العین ہیں۔ ان کی کہانی اپنے اچھوتے پن اور تخلیقی فضا کی وجہ سے موصول ہونے والی تمام کہانیوں میں منفرد رہی۔
یہ کہانی یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
تیسرے نمبر پر آنے والی کہانی/مضمون کی مصنفہ کا نام فاکہہ قاسم ہے اور ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ اس کہانی میں انھوں نے جیسے ضرورتِ رشتہ کے اشتہار کو موضوع کے مطابق ڈھالا وہ مصنفین کو نہایت پسند آیا۔
آپ یہ کہانی یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ہم مقابلے میں کامیاب ہونے والے تمام شرکا کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اردو لکھنے پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جواب: بلا بھی کبھی کتا تھا
اس نکتے سے واجبی سا تعلق رکھنے والا ایک چٹکلا ذہن میں آتا ہے۔ پشتو میں بلّی یعنی انگریزی کی "کیٹ" کو "پیشو" کہتے ہیں۔ جبکہ تتلی کے لاروا یعنی انگریزی "کیٹر پِلّر" کو "پیشو گئے" نجانے کیوں۔۔ انگریزی اور پشتو میں دونوں اسماء کی اولین آواز کی مماثلت ملاحظہ ہو۔

جواب: کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
جواب: لفظ ’پٹھان‘ کا ماخذ
سعدی صاحب، پٹھان سے پاٹے خان تو بن سکتا ہے، پاٹے خان سے پٹھان نہیں۔

جواب: ارکان کے لیے ہدایات
ایم عثمان اعظم صاحب مک مکا کا لفظ اس لغت میں موجود ہے۔ اور دیگر سلینگ الفاظ جو فحش نہیں اور عام
استعمال میں ہیں وہ بھی اس لغت میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
دیکھیے مک مکا کا اندراج:'
https://ur.oxforddictionaries.com/ترجمہ_کریں/اردو-انگریزی/مک_مکا
جواب: شہید کا شہد سے کیا تعلق ہے؟
صوتی اعتبار سے اسی قبیل کا لفظ شہدا ہے جو اردو میں بدمعاش اور پنجابی میں دکھلاوا کرنے والے کے معنی میں برتا جاتا ہے۔ شان الحق حقی صاحب کی تحقیق کے مطابق یہ سنسکرت کے لفظ ’شدھا‘ کی بگڑی ہوئی شکل ہے جس کا مطلب ہے ایک ایسا بدمعاش ہاتھی جس میں اٹھارہ قسم کے عیب پائے جاتے ہوں۔
یہ الگ بات کہ سنسکرت ہی میں شدھ خالص کو کہتے ہیں۔

جواب: لفط مچھر دانی
شاہد صاحب اور ظفر صاحب آپ لوگ تو شہر میں رہتے ہوں گے،اس لیےآپ مچھر دانی صرف کتاب اور تصویرمیں دیکھتے ہیں اور آپ نے اس کے معانی دان بخشش، دان جاننا اور دان لاحقہ ظرف والے ہی دیکھنے ہیں۔ لیکن ہم تو جناب دیہاتی ہیں اور ہمارا روزانہ مچھراور مچھر دانی سے واسطہ رہتا ہے۔اور اس کے معنی بھی دیہاتی ہیں۔
یہ شروع میں پنجابی لفظ ؛مچھر وڑدا نہیں ؛تھااور پھر استعمال ہوتے ہوتےآسانی کے لیے مچھر وڑدا نہیں سے مچھر دانی رہ گیا۔
وڑدا نہیں ( اندر نہیں جاتا )،
جواب: لفط مچھر دانی
جناب یہ بھی ہو سکتا ہے مچھر دانی کا دانی دان والا دانی ہو یعنی بخشنے والا مچھروں سے بخشش کی بات ہو رہی ہے
جواب: مطلب بدل گیا ہے تو اب جانتے نہیں
جناب آئی شاہین صاحب جن احباب کا آپ نے فورم پر نہ آنے کا شکوہ کیا ہے ان سے التماس ہے کہ خود ہی واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا