بہترین از
As part of the evolution of the Oxford Global Languages (OGL) programme, we are now focussing on making our data available for digital applications, which enables a greater reach in delivering and embedding our language data in the daily lives of people and providing more immediate access and better representation for them and their language.
Because of this, we have made the decision to close our dictionary websites.
Our Oxford Urdu living dictionary site closed on 31st March 2020, and this forum closed with it.
We would like to warmly thank everyone for your participation and support throughout these years – we hope that this forum, and the dictionary site, have been useful
You were instrumental in making the Oxford Global Languages initiative a success!
Find out more about what the future holds for OGL:
https://languages.oup.com/oxford-global-languages/
بہترین از
اردو کے مٹتے الفاظ
ابھی چند برس تک جلوس اور جلسہ نہایت عام استعمال کیے جاتے تھے، لیکن اب میڈیا پر لفظ ریلی نے ان دونوں الفاظ کی جگہ لے لی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جلسہ و جلوس جیسے سادہ، آسان اور مقبول الفاظ بھی قصۂ پارینہ بن جائیں گے۔
اسی طرح ایک زمانے میں ’وقفہ‘ عام استعمال ہوتا تھا، لیکن اب اس کی جگہ ہر جگہ بریک نے لے لی ہے۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ ایک وقفے کے بعد ملتے ہیں، بلکہ ہر چینل پر سننے میں آتا ہے، ملتے ہیں ایک بریک کے بعد۔
دوستوں سے گزارش ہے کہ اس لڑی میں اردو کے ایسے ہی الفاظ کی نشان دہی کریں جو انگریزی کی یلغار تلے دب رہے ہیں۔

جواب: ایک لفظ مختلف تلفظ
میری رائے میں جو لفظ اردو میں آگیا وہ اردو کا ہو گیا۔۔، اب دوسری زبان والے اس کو جیسے چاہے بولیں اردو والے اس کو اپنے حساب سے لکھیں اور بولیں گے۔۔۔ یہ جو آج کل اچھے خاصے رمضان کو رامادان بنا دیا گیا ہے اس سے مجھے سخت کوفت ہوتی ہے۔۔
جواب: کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
ارشد صاحب: آپ نے دلچسپ لڑی شروع کی ہے۔ امید ہے اردو دوست اس میں خوب حصہ لیں گے۔ ایک اصلاح میں بھی کرتا چلوں، اصل لفظ مصرع ہے، نہ کہ مصرعہ (اسی طرح موقع نہ کہ موقعہ، برقع نہ کہ برقعہ، وغیرہ)
البتہ یہ غلط ہجے بھی بڑی حد تک رائج ہو چکے ہیں اس لیے انھیں غلط العام سمجھنا چاہیے۔

جواب: ارائیں
یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں. اریحا کا عبرانی نام "یریخا" ہے اور آج کل "جیریکو" کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسرائیل کے مقبوضات میں ہے. انگریزی میں "جیریکو کی دیواروں کا گرنا" بہت بڑے واقعے کی تلمیح کے طور پر مستعمل ہے. آرائیں قوم کا عرب ہونا (آرائیوں میں) ایک مقبول خیال ہے مگر اس کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں. اس قوم کا مستقر صرف مغربی پنجاب ہی ہے اور ہندوؤں میں یہ نام نہیں پایا جاتا. پرانے مالگزاری کے ریکارڈ اور انگریزوں کے گزیٹیر میں لکھا گیا ہے کہ آرائیں پنجابی مسلمان کسانوں کا وہ طبقہ ہے جو رہٹ کی مدد سے پانی نکال کر زمین کو سینچتا ہے جبکہ باقی کسان بارش یا دریا کے بہاؤ پر انحصار کرتے ہیں.
